اسلام آباد : کالا باغ ڈیم سمیت 7 آبی ذخائر کے منصوبوں کی تعمیر پر غور کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر پانی و بجلی‌خواجہ آصف کا سینیٹ میں بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 اکتوبر 2015 13:25

اسلام آباد : کالا باغ ڈیم سمیت 7 آبی ذخائر کے منصوبوں کی تعمیر پر غور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اکتوبر 2015ء) : وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم سمیت توانائی کے سات منصوبے زیرٍ غور ہیں. تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کالاباغ ڈیم کی تعمیر سمیت توانائی کے سات منصوبے زیر غور ہیں، دوسری جانب وزیر ہاؤسنگ نے ایوان میں انکشاف کیا کہ اسلام آباد میں 197 پولیس اہلکاروں نے سرکاری فلیٹس پر قبضہ کر رکھا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ کالا باغ ڈیم بنانے سمیت توانائی کے 7 منصوبے زیر غور ہیں۔تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس خریف سیزن کے دوران سمندر میں گرنے والے پانی کی مقدار 35.86 ملین ایکڑ فٹ تھی جبکہ 1976 سے2015 تک ملک میں دستیاب پانی اوسطا 144.57 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

(جاری ہے)

وزیر ہاؤسنگ کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 197 پولیس اہلکاروں نے سرکاری فلیٹس پر قبضہ کر رکھا ہے، اسٹیٹ آفس کے ذریعے فلیٹس کو خالی کرانے کی کوشش کی گئی جو کامیاب نہیں ہوئی۔

وزیر پٹرولیم کی جانے سے سینیٹ کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ امریکی پابندیوں کے پاک ایران گیس پائپ لائن پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بتایا کہ سانحہ منیٰ کے بعد 18 پاکستانی حجاج کرام تاحال لاپتہ ہیں، سینیٹ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2015 بھی منظور کر لیا۔