لالی ووڈ اداکارہ خوشبو نے اپنی سالگرہ کی تقریب ملتوی کر دی

منگل 13 اکتوبر 2015 14:06

لالی ووڈ اداکارہ خوشبو نے اپنی سالگرہ کی تقریب ملتوی کر دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) لالی ووڈ اداکارہ خوشبو نے اپنی سالگرہ کی تقریب ملتوی کر دی ۔ذرائع کے مطابق اداکارہ خوشبو نے تین ماہ قبل ساہیوال کے قریب کار حادثے میں اپنے بھائی کے جاں بحق ہونے کے باعث اپنی سالگرہ منانے کا ارادہ کینسل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا کے مطابق اداکارہ خوشبو13اکتوبر 1969ء کو لاہو رمیں پیدا ہوئیں اور ان کا اصل نام صوبیہ ہے ۔ خوشبو 1988ء میں فلمی دنیا میں خوشبو کے نام سے متعارف ہوئیں اورپہلی فلم میں بنی دلہن میں اداکاری کی اور پھرمستقل فلم انڈسٹری کا حصہ بن گئیں ۔ اداکار ہ نے اداکار ارباز خان کے ساتھ شادی کی اور ان کے دو صاحبزادے ہیں ۔خوشبو فلم انڈ سٹری کے بحران کے سبب تھیٹر کی دنیا پر راج کررہی ہیں ۔