بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا

منگل 13 اکتوبر 2015 14:32

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل کھیلا جائے ..

اندور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل بدھ کو ہولکر کرکٹ سٹیڈیم، اندور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے 18 اکتوبر کو راجکوٹ چوتھا 22 اکتوبر کو چنائی ‘ پانچواں اور آخری ون ڈے 25 اکتوبر کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے دھونی الیون کو5 رنز سے شکست دی تھی ۔