جان اسنر، مارین کلک اور سونگا نے شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

منگل 13 اکتوبر 2015 14:38

جان اسنر، مارین کلک اور سونگا نے شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ..

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) امریکہ کے جان اسنر، کروشیا کے مارین کلک، سپین کے فیلسیانو لوپیز اور فرانس کے جو ویلفرائیڈ سونگا نے شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

چین کے مشہور شہر شنگھائی میں شروع ہونے والے اے ٹی پی سنگلز ایونٹ میں امریکہ کے جان اسنر نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے ایڈرین مانارینو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے شکست دیکر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

کروشیا کے مارین کلک نے میزبان وو ڈی کو پہلے سیٹ میں 4-6 کی شکست کے بعد اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-6(7-4) سے مات دیکر دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ سپین کے فیلسیانو لوپیز نے روس کے آندرے کیوزنٹسو کو 6-4 اور 7-6(7-3) سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا اور فرانس کے جو ویلفرائیڈ سونگا نے سخت مقابلے کے بعد سپین کے ٹومی روبریڈو کو 6-7(5-7)، 6-2 اور 6-2 سے ہرا دیا۔