کشمیر گیمز T20کرکٹ ٹورنامنٹ‘ کشمیر جمخانہ دھیرکٹ نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

منگل 13 اکتوبر 2015 15:01

کشمیر گیمز T20کرکٹ ٹورنامنٹ‘ کشمیر جمخانہ دھیرکٹ نے سیمی فائنل کے لئے ..

باغ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء)کشمیر گیمز T20کرکٹ ٹورنامنٹ میں کشمیر جمخانہ دھیرکٹ نے ینگ ایگلز باغ کی ٹیم کو 105رنزسے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ کشمیر جمخانہ دھیرکوٹ کی جانب سے عبدالباسط نے,83مدثر عجاز74، جبکہ راجہ لیاقت نے40رنز سکور کیے۔ راجہ مدثر عجاز کو شاندار آلراوٴنڈر کارکردگی دیکھانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

چئیرمیں کشمیر جمخانہ نیئر شہزاد عباسی کی دبئی سے ٹیم کو فتح پر مبارکباد۔ کشمیر گیمز T20کرکٹ ٹورنامنٹ کا کوائرٹر فائنل باغ کالج گراوٴنڈ میں کشمیر جمخانہ دھیرکوٹ اور ینگ ایگلز کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ کشمیر جمخانہ کرکٹ کلب کے کپتان تیمور عباسی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کشمیر جمخانہ کی جانب سے اوپنر عبدالباسط اور مدثر عجاز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عبدالباسط نے9چوکوں اور4چھکوں کی مدد سے82رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ راجہ مدثر عجاز نے برک رفتارجارہانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 6جھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے74رنز کی شاندار اننگز کھیلی اسکے علاوہ راجہ لیاقت نے40رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اسطرح کشمیر جمخانہ نے مقررہ20اورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر210 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔

(جاری ہے)

210 رنز کے جواب میں ینگ ایگلز باغ کی ٹیم شروع سے ہی لڑ کھڑا گئی اور کشمیر جمخانہ کی شاندار باوٴلنگ کے آگے وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتی رہی اور پوری ٹیم 104رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔ کشمیر جمخانہ کی جانب سے آف سپنر حماد نے سب سے زیادہ 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان تیمور عباسی اور مدثر عجازنے 2 2کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا اسکے علاوہ عبدالقادر، آکاش اور سکندر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسطرح کشمیر جمخانہ دھیرکوٹ کی ٹیم نے ینگ ایگلز باغ کی ٹیم کو105رنز سے شکست دے کر کشمیر گیمز کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ راجہ مدثر عجاز کو 6جھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے74رنز کی برک رفتاراننگز کھیلنے اور دو وکٹیں بھی حاصل کر کے شاندار آلرراوٴنڈر پرفامنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ کشمیر جمخانہ کی شاندار فتح پر شائقین کا جشن اور ٹیم کو مبارکباد۔

کشمیر جمخانہ دھیر کوٹ کرکٹ کلب کے چئیرمین نیئر شہزاد عباسی نے دبئی سے ٹیلی فون پر ٹیم کو مبارک باد دی۔ نیئر شہزاد عباسی کا کہنا تھا کہ مدثر عجاز اور راجہ لیاقت نے T20میں بھی شاندار کھیل پیش کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ٹیسٹ ونڈے کے ساتھ ساتھ T20کے بھی بہترین کھلاڑی ہیں۔ ان کی شاندار کارکردگی سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ نیشنل T20میں ان دونوں کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنا سرا سر زیادتی تھی۔