فلائیڈ مے ویدر جونیئر ایک ڈرپوک کھلاڑی تھا ، عامرخان

منگل 13 اکتوبر 2015 15:28

فلائیڈ مے ویدر جونیئر ایک ڈرپوک کھلاڑی تھا ، عامرخان

لندن (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار13اکتوبر۔2015ء ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے کہاہے کہ فلائیڈ مے ویدر جونیئر ایک ڈرپوک کھلاڑی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا میں نے ان کو ریٹائرمنٹ سے قبل مقابلے کا چیلنج کیا تھا مگر انہوں نے اسے قبول نہ کرکے یہ ثابت کردیا کہ وہ کیریئر کی آخری فائٹ میں میرا مقابلہ نہیں کر سکتے اسی ڈر کی وجہ سے انہوں نے مجھ سے لڑنے سے انکار کیا ۔ عامرخان کا کہنا تھا کہ مے ویدر سے مقابلے کے دوران آندرے برٹو نے کچھ غلطیاں کیں جس کا امریکی باکسر نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے کہااب مینی پیکیو سے ورلڈ ٹائٹل کیلئے لڑنا میرا خواب ہے ۔