لاہور : الیکشن جیتنے سے تمام الزامات دھل گئے ۔ مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار سردار ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 اکتوبر 2015 15:56

لاہور : الیکشن جیتنے سے تمام الزامات دھل گئے ۔ مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اکتوبر 2015 ء) : میڈیا سے بات کرتے ہوئے این اے 122 سے مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ الیکشن میں فتح سے ہر الزا م دھل گیا، حق اور سچائی کی فتح پر اللہ کا شکر گزار ہوں، الیکشن کے دوران کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی پالیسیوں پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔ ہمارا مقابلہ تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں سے تھا۔ 56 ہزار جعلی ووٹوں کو الزام غلط ثابت ہو گیا، الیکشن میں علیم خان، عمران خان اور جماعت اسلامی کو شکست دی۔ عمران خان کو چاہئیے کہ وہ انا کا مسئلہ چھوڑ دیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ تحریک انصاف سے کہتا ہوں کہ آئیں مل کر پاکستان کو مشکلات سے نکالیں۔