پہلا ٹیسٹ : شعیب ملک نے کم بیک میچ میں سنچری سکور کر ڈالی

منگل 13 اکتوبر 2015 17:12

پہلا ٹیسٹ : شعیب ملک نے کم بیک میچ میں سنچری سکور کر ڈالی

ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار13اکتوبر۔2015ء ) قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز شعیب ملک نے کم بیک میچ میں سنچری سکور کر ڈالی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سابق کپتان شعیب ملک نے 5سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر تے ہوئے کیریئر کی تیسری سنچری سکور کر ڈالی ، 33سالہ آل راؤنڈر نے آخری بار 2010ء میں انگلینڈ کے خلاف ہی بر منگھم کے مقام پر ٹیسٹ میچ کھیلا تھا ۔