انگلینڈ ناقابل شکست رہتے ہوئے یورو 2016ء فٹ بال چیمپئن شپ میں جگہ بنانے والی دنیا کی چھٹی ٹیم بن گئی

منگل 13 اکتوبر 2015 17:23

انگلینڈ ناقابل شکست رہتے ہوئے یورو 2016ء فٹ بال چیمپئن شپ میں جگہ بنانے ..

لندن ۔13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) انگلینڈ ناقابل شکست رہتے ہوئے آئندہ برس شیڈول یورو 2016ء فٹ بال چیمپئن شپ میں جگہ بنانے والی دنیا کی چھٹی ٹیم بن گئی۔ انگلش ٹیم نے اپنے آخری میچ میں لیتھوانیا کو شکست دے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

(جاری ہے)

یہ انگلش ٹیم کی کوالیفائرز میں مسلسل دسویں فتح ہے اور اس نے تمام دس میچز میں فتوحات اپنے نام کیں، اس سے قبل فرانس کو دو بار یہ اعزاز حاصل ہے جبکہ چیک ریپبلک، سپین، جرمنی بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

انگلش ٹیم نے یورو 2016ء کوالیفائرز میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سو فیصد ریکارڈ کو برقرار رکھتے ہوئے میگا چیمپئن شپ تک رسائی حاصل کی تھی اور اس کے ساتھ ہی اس نے دنیا کی چھٹی ٹیم ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔