سیکورٹی چیلنجز پر ترکی کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے: آرمی چیف

muhammad ali محمد علی منگل 13 اکتوبر 2015 19:37

سیکورٹی چیلنجز پر ترکی کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے: آرمی چیف

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13اکتوبر 2015 ء) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ سیکورٹی چیلنجز پر ترکی کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف کی ترک وزیراعظم اور ترک صدر سے الگ الگ ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

(جاری ہے)

ترک قیادت نے خطے میں امن و امان کے قیام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

ترک قیادت کا کہنا تھا کہ دونوں برادر قوموں کے درمیان لازوال تعلقات ہیں۔ جبکہ دہشت گردی کو شکست دینے میں پاک فوج کی شاندار قربانیاں اور کامیابیاں ہیں۔ آرمی چیف کی ترک وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف سے بھی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سیکورٹی چیلنجز پر ترکی کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :