پاکستانی تیز گیند باز محمد عرفان پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کا الزام لگ گیا

muhammad ali محمد علی منگل 13 اکتوبر 2015 20:18

پاکستانی تیز گیند باز محمد عرفان پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کا الزام لگ گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13اکتوبر 2015 ء) پاکستانی تیز گیند باز محمد عرفان پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کا الزام لگ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی تیز گیند باز محمد عرفان پر ڈومیسٹک میچ میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کا الزام لگ گیا ہے۔

(جاری ہے)

محمد عرفان پر کے آر ایل اور اسٹیٹ بینک کے مابین میچ کے دوران گیند سے چھیڑ چھاڑ کا الزام لگا ہے۔ محمد عرفان میچ کے دوران کے آر ایل کی ٹیم کی نمائندگی کررہے تھے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی ٹیم مینجمنٹ نے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس محمد عرفان کی جانب سے گیند سے چھیڑ چھاڑ کیے جانے کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔