لاہور : کراچی کے لیے جانے والے ایدھی رضاکار اور دو نومولود بچوں کو جہاز سے اُتار دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 اکتوبر 2015 11:10

لاہور : کراچی کے لیے جانے والے ایدھی رضاکار اور دو نومولود بچوں کو جہاز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اکتوبر 2015 ء) : کراچی جانے والے ایدھی رضاکار اور دو نومولود بچوں کو جہاز سے اُتار دیا گیا . ذرائع کے مطابق ایدھی رضا کار کے پاس اپنی اور بچوں کی ٹکٹ بھی موجود تھی لیکن اس کے باوجود پائلٹ نے بورڈنگ ہونے کی بھی پرواہ نہ کی اور رضا کار کو بچوں سمیت جہاز سے اُتار دیا.

(جاری ہے)

ایدھی رضا کار بچوں کو کراچی ایدھی سینٹر منتقل کرنے والا تھا. تاہم اس حوالے سے پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایک مسافر ایک وقت میں صرف ایک نومولود کے ساتھ سفر کر سکتا ہے ، ایسی صورتحال میں تو بورڈنگ پاس ہی جاری نہیں کیا جانا چاہئیے تھا . تاہم معلوم ہونے پر ایدھی رضا کار کو قوانین کی خلاف ورزی پر جہاز سے اُتارنا پڑا.