شنگھائی ماسٹرز ، دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر کو دوسرے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا

بدھ 14 اکتوبر 2015 12:19

شنگھائی ماسٹرز ، دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر کو دوسرے راؤنڈ میں اپ سیٹ ..

بیجنگ (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار14اکتوبر۔2015ء ) عالمی نمبر تین راجر فیڈرر کو شنگھائی ماسٹرز کے دوسرے راونڈ میں سپین کے کوالیفائر کھلاڑی البرٹ راوموس نے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ۔

(جاری ہے)

سپین کے کوالیفائر کھلاڑی البرٹ راوموس نے 17 گرینڈ سلیم جیتنے والے سوئس سٹار کو اپ سیٹ شکست دے دی ۔ سوئس ماسٹر نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر 6-7 سے جیتا ، البرٹ راموس نے دوسرا سیٹ 2-6 اور تیسرا سیٹ 3-6 سے جیت کر دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر کو ایونٹ سے باہر کر دیا ۔ ایک اور میچ میں کروشیا کے مارن سلک نے ہم وطن بورنا کورک کو سٹریٹ سیٹس میں مات دیکر تیسرے راونڈ میں جگہ بنا لی ۔