ہالی ووڈ فلم ”ہیل سیزر“آئندہ سال 5فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 14 اکتوبر 2015 12:55

ہالی ووڈ فلم ”ہیل سیزر“آئندہ سال 5فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء)ہالی ووڈ کے صف اول کے اداکار جارج کلونی اورا سکارلٹ جانسن کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم ”ہیل سیزر“آئندہ سال 5فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

(جاری ہے)

ہدایتکارجوئیل کوین اور ایتھن کوین کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جسے ایک گروپ اغوا کر لیتا ہے اور ایک لاکھ ڈالر کے بدلے اس کی آزادی کی شرط عائد کر دی جاتی ہے۔

پروڈیوسرٹم بیون ، ایرک فیلنراور کوین برادرز کی اس میوزیکل ڈرامہ فلم میں جارج کلونی اور اسکارلٹ جانسن کے علاوہ شیننگ ٹیٹم،جوش برولن،جونا ہِل، ایلڈن اہرن اور رالف فیئنسن شامل ہیں۔حیرت انگیز واقعات کی منظر کشی کرتی یہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت5فروری کو سنیماگھروں کی زینت بنائی جائیگی۔