رونالڈو چوتھی مرتبہ گولڈن بوٹ ایوارڈ حاصل کرنیوالے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے

بدھ 14 اکتوبر 2015 13:14

رونالڈو چوتھی مرتبہ گولڈن بوٹ ایوارڈ حاصل کرنیوالے دنیا کے پہلے فٹبالر ..

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) پرتگال اوراسپینش کلب ریال میڈرڈ کے عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے چوتھی مرتبہ گولڈن بوٹ ایوارڈ حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

(جاری ہے)

رونالڈو کو یورپی ڈومیسٹک سیزن میں بہترین کارردگی پر گولڈن بوٹ ایوارڈ دیا گیا،ا نہوں نے اسپینش لیگ لالیگا میں ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 35 میچوں میں 48 گول اسکور کیے۔ رونالڈو نے ریال میڈرڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے تیسری بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے جب کہ ایک بار وہ برطانوی کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت چکے ہیں،اس طرح وہ چار مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے فٹ بالر بن گئے ہیں۔