غیر مسلم ریاستوں‌ میں مقیم خواتین خطرہ محسوس ہونے پر اپنا حجاب اتار سکتی ہیں، سعودی عالم دین عبدالعزیز الفوزون نے فتوی جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 اکتوبر 2015 13:43

غیر مسلم ریاستوں‌ میں مقیم خواتین خطرہ محسوس ہونے پر اپنا حجاب اتار ..

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اکتوبر 2015 ء):سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک معروف عالم دین عبدالعزیز الفوزون نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ غیر مسلم ریاستوں میں مقیم مسلمان خواتین خطرہ محسوس ہونے پر اپناحجاب اتار سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع ایک اعلیٰ عدالتی ادارے میں فقہی پروفیسر عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ اگرحجاب کرنے پر محض فقرے کسے جانے کا احتمال ہو تو خواتین لازمی اپنا جسم اور منہ ڈھانپیں لیکن اگر جسمانی حملے کا خطرہ ہو تو انہیں حجاب اتارنے کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں بھی خواتین کو چاہئیے کہ وہ جسم کا زیادہ سے زیادہ حصہ اور بالوں کو چھپائے رکھیں۔ عبدالعزیز الفوزان کی جانب سے یہ بیان سعودیہ کے سیٹلائٹ مذہبی ٹی وی چینل المجد پر نشر کیا گیا ہے۔