روس کے جزائر کورِیل پر زلزلے کے جھٹکے

بدھ 14 اکتوبر 2015 13:48

روس کے جزائر کورِیل پر زلزلے کے جھٹکے

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) روس کے جزائر کورِیل اور ان کے قریبی علاقوں میں زلزلے کی اطلاعات ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے ان جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 تھی اور ان کا مرکز کورِیل جزائر سے 226 کلومیٹر جنوب کی جانب تھا۔

(جاری ہے)

ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔ روس کی ملکیت جزائر کورِیل بحرالکاہل میں واقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :