پاک، بھارت سیریز کیلئے اب بھی پرامید بورڈ نے یو اے ای میں دسمبر کی مجوزہ سیریز کیلیے ہوٹلز بک کرا لیے

بدھ 14 اکتوبر 2015 13:58

پاک، بھارت سیریز کیلئے اب بھی پرامید بورڈ نے یو اے ای میں دسمبر کی مجوزہ ..

ابو ظبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کو بھارت سے سیریز کے سہانے خواب اب تک دکھائی دینا بند نہ ہوئے، بورڈ نے یو اے ای میں دسمبر کی مجوزہ سیریز کیلیے ہوٹلز تک بک کرا لیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دسمبر میں پاک بھارت سیریز کا ویسے تو کوئی امکان نہیں لگتا مگر پی سی بی کی امیدیں اب بھی ختم نہیں ہوئیں، دبئی میں آئی سی سی میٹنگز کے دوران بی سی سی آئی سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے مثبت اشارے دیے ہیں، ایک موقع پر جب باہمی سیریز پر بات ہو رہی تھی تو انھوں نے خود کہا کہ ہم پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ زیادہ میچز کھیلنا چاہتے ہیں، سب کے سامنے ان کے ایسے مثبت ریمارکس سے اچھا پیغام گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کی توقعات اب بھی کم نہیں ہوئیں، ہوٹلز کی بکنگ کرانے کے ساتھ یو اے ای حکام کو گراوٴنڈز و دیگرانتظامات مکمل رکھنے کا کہا ہے، امارات بورڈ کے ڈیوڈ ایسٹ نے پاکستانی حکام کو یقین دلایا ہے کہ کم نوٹس پر بھی میچز ہو جائیں گے،اس وقت ارادہ 2ٹیسٹ،3 ون ڈے اور3 ٹوئنٹی 20 کرانے کا ہے، انوراگ نے ملاقات میں کہا کہ ہم کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، جلد حکومت سے بات کریں گے، البتہ ٹرائنگولر سیریز کے حوالے سے فی الحال کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے۔