ابوظہبی ٹیسٹ :پاکستان نے اننگز 8وکٹوں کے نقصان پر 523رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی

بدھ 14 اکتوبر 2015 17:00

ابوظہبی ٹیسٹ :پاکستان نے اننگز 8وکٹوں کے نقصان پر 523رنز بنا کر اننگز ..

ابوظہبی(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار14اکتوبر۔2015ء )پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز 8وکٹوں کے نقصان پر 523رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی ہے۔

(جاری ہے)

شیخ زید سٹیڈیم میں جاری میچ میں پاکستان کی جانب سے شعیب ملک اور اسد شفیق نے کھیل کا آغاز کیا اور انگلش باؤلرز کی درگت بناتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 248رنز کی ریکارڈ شراکت بنا ڈالی،اسد شفیق 107رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ، شعیب ملک بھی 245رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پوویلین لوٹے جبکہ سرفراز احمد 2اور ذوالفقا ر بابر بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے جس کے بعد کپتان مصباح الحق نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اشارہ کر دیا ۔

انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس نے 4جبکہ جیمز اینڈرسن نے 2اورمعین علی اور مارک ووڈ نے 1،1وکٹ حاصل کی ۔