Live Updates

چند حلقے جیتنے نہیں بلکہ ملک میں عدل و انصاف کا نظام لانا مقصد ہے: عمران خان

muhammad ali محمد علی بدھ 14 اکتوبر 2015 18:46

چند حلقے جیتنے نہیں بلکہ ملک میں عدل و انصاف کا نظام لانا مقصد ہے: عمران ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.14اکتوبر 2015 ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ چند حلقے جیتنے نہیں بلکہ ملک میں عدل و انصاف کا نظام لانا مقصد ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ علیم خان اور شعیب صدیقی نے صرف ن لیگ کیخلاف نہیں بلکہ 2 حکومتوں، وفاقی حکومت اور پنجاب کیخلاف الیکشن لڑا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے کل ووٹ ن لیگ سے زیادہ تھے۔ تحقیقات کر رہے ہیں کہ کتنے ووٹ حلقے سے باہر پھینکے گئے تھے۔ ووٹوں کی منتقلی کے ثبوت الیکشن کمیشن کے پاس لے کر جائیں گے۔ چند حلقے جیتنے نہیں بلکہ ملک میں عدل و انصاف کا نظام لانا مقصد ہے۔ جب تک الیکشن کا نظام ٹھیک نہیں ہوتا، انصاف کا نظام ٹھیک نہیں ہوسکتا۔ اگر کرپشن ختم نہ ہوئی تو ملک مزید قرضوں میں ڈوبتا جائے گا۔ حکومتی قرضوں کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔ آئی ایم ایف سے لیا گیا قرضہ حکومت عوام سے لے کر واپس کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :