میں نے ہی آصف زرداری کو پارٹی معاملات سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے ‘سینیٹراعتزاز احسن

ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کو بدترین شکست ہوئی اور یوں محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے پارٹی کا ووٹر ناپید ہو کر رہ گیا ہے‘سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا انٹر ویو

بدھ 14 اکتوبر 2015 22:59

میں نے ہی آصف زرداری کو پارٹی معاملات سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے ‘سینیٹراعتزاز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میں نے ہی آصف علی زرداری کو پارٹی معاملات سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے ‘ ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کو بدترین شکست ہوئی اور یوں محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے پارٹی کا ووٹر ناپید ہو کر رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک ٹی وی انٹر ویو کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹراعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے حالیہ دور حکومت میں سرکاری معاملات کی دیکھ بھال میں مصروف رہی اور اس دوران کارکنوں کے ساتھ ضروری رابطہ قائم نہ رکھا جا سکا۔

ایک سوال کے جواب اعتزاز احسن نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہماری حکومت سے زیادہ بہتر انداز میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ معاملات نمٹا رہی ہے ‘ این اے ایک سو چوالیس کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کو بدترین شکست ہوئی اور یوں محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے پارٹی کا ووٹر ناپید ہو کر رہ گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹی میں نئی ٹیم قیادت سنبھالنے کو تیار بیٹھی ہے بلاول کو چاہیے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر کام کریں۔

متعلقہ عنوان :