ڈی جی خان : تونسہ بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعلی کو ارسال کر دی گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 اکتوبر 2015 11:14

ڈی جی خان : تونسہ بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعلی کو ارسال کر دی ..

ڈی جی خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15اکتوبر 2015 ء): تونسہ بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی گئی۔ بم دھماکا کالعدم تنظیم کے بالی گروپ نے کروایا۔ جبکہ رکن قومی اسمبلی کے ڈیرے پر حملہ کرنے والے حملہ آور کی عمر بیس سال تھی۔ حملہ آور نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی جس میں تیرہ کلوگرام بارودی مواد اور بال بیئرنگ استعمال کیے گئے۔

(جاری ہے)

دھماکے میں ضلع کونسل کے امیدوار سمیت سات افراد جاں بحق ہوئے جبکہ رکن اسمبلی ڈیرے پر موجود نہ ہونے کے باعث محفوظ رہے۔دھماکے کے وقت کیمپ آفس میں مقامی نمائندوں کا اجلاس جاری تھا جس میں پندرہ سے بیس افراد موجود تھے تاہم رکن اسمبلی امجد کھوسہ اسلام آباد میں ہونے کے باعث محفوظ رہے۔ ڈی سی او اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کے مطابق یہ ایک خودکش حملہ تھا جس میں بھاری مقدار میں دھماکہ خیر مواد استعمال کیا گیا۔