راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس؛ ماڈل ایان علی پر حسب روایت فرد جُرم عائد نہ ہو سکی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 اکتوبر 2015 11:19

راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس؛ ماڈل ایان علی پر حسب روایت فرد جُرم عائد ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15اکتوبر 2015 ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی پر آج پھر حسبٍ روایت فردٍ جُرم عائد نہ ہو سکی. تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب نے کیس کی سماعت کی۔عدالت میں ایان علی کی بریت کی درخواست دائرکر دی گئی جس میں وفاق اورکسٹم انسپکٹرمنظورحسین کوفریق بنایاگیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کسٹم کے پیش کردہ دونوں چالانوں کے مطابق ملزمہ سے کوئی جُرم سرزد نہیں ہوااوراستغاثہ ملزمہ کیخلاف کوئی شواہد پیش نہیں کرسکا جس کے تحت موجودہ حالات میں ملزمہ پر فرد جرم لگ سکتی ہے اور نہ ہی سزا کا امکان ہے لہٰذا ایان علی کوبری کیا جائے اور برآمدکی گئی کرنسی،پاسپورٹ اور موبائل فون واپس کیاجائے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایان علی کے ٹرائل سے عدالت کا وقت ضائع ہوگا۔عدالت نے ایان علی کی بریت کی درخواست پراستغاثہ کونوٹس جاری کرتے ہوئے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :