شنگھائی ماسٹرز ٹینس ، سپین کے ڈیوڈ فیرر کو دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا

جمعرات 15 اکتوبر 2015 11:46

شنگھائی ماسٹرز ٹینس ، سپین کے ڈیوڈ فیرر کو دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست ..

شھنگائی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار15اکتوبر۔2015ء ) شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں نواک جوکووچ اور اینڈی مرے کی پیش قدمی جاری ہے ، سپین کے ڈیوڈ فیرر کو دوسرے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست ہوگئی ۔ شنگھائی ماسٹرز کے دوسرے راونڈ میں ٹاپ سیڈ نواک جوکووچ نے سلواکیا کے مارٹن کلیزان کو 2-6 اور 1-6 سے شکست دے کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی ۔

(جاری ہے)

تھرڈ سیڈ اینڈی مرے نے بھی کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے امریکا کے سٹیو جانسن سٹیو جانسن کو باآسانی سٹریٹ سیٹس میں ہرایا ۔

سپینش سٹار رافیل نڈال نے کروشیا کے ایوا کارلووک کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-7 ، 7-6 اور 6-7 سے شکست دی ۔ میچ کا فیصلہ ٹائی بریکر پر ہوا ۔ نمبر 7 سیڈ ڈیوڈ فیرر کو آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوگئی ۔