14 سالہ لڑکے نے فیس بک پر ملنے والی ہدایات پر 19 سو ڈالر کے عوض قتل کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 اکتوبر 2015 11:50

14 سالہ لڑکے نے فیس بک پر ملنے والی ہدایات پر 19 سو ڈالر کے عوض قتل کر دیا۔

میکسیکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15اکتوبر 2015 ء) : پولیس نے فیس بک پر ہدایات لے کر قتل کرنے والے 14 سالہ لڑکے کو گرفتار کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق 14 سالہ نوجوان سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے رابطہ کیا گیا جس پر اسے 19 سو ڈالر کے عوض ایک 35 سالہ شخص کے قتل کرنے کی ہدایات دی گئیں. پراسکیوٹر کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فرار حاصل کرنے سے قبل ہی نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا.

نوجوان کا کہنا تھا کہ اسے فیس بک کے ذریعے آفر موصول ہوئی.

(جاری ہے)

14 سالہ نوجوان نے بتایا کہ میں ایک ٹیکسی کے ذریعے مطلوبہ مقام ، جو کہ منشیات کے حوالے سے معروف خیال کیا جاتا ہے، پر پہنچا جہاں انہوں نے مجھے قتل کے لیے ایک ہتھیار فراہم کیا جس کے بعد میں نے چند قدم چل کر 35 سالہ شخص کے سر میں گولی مار کر اسے قتل کر دیا. میکسیکو حکام نے نوجوان کی ایک تصویر بھی جاری کی ہے تاہم اس تصویر میں نوجوان کی شکل و صوعرت کو دھندلا یا گیا ہے . اس واقعہ کے سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ہی سے والدین اپنے بچوں کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سرگرمیوں سے متعلق مزید محتاط ہو گئے ہیں.

متعلقہ عنوان :