فیصل آباد ،درندہ صفت شخص نے ڈیڑھ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،بچی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل، ماں کا ملزم کو سرِعام آگ میں جلانے کا مطالبہ

جمعرات 15 اکتوبر 2015 11:52

فیصل آباد ،درندہ صفت شخص نے ڈیڑھ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،بچی ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء) فیصل آباد میں درندہ صفت شخص نے ڈیڑھ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ،ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بچی کی ماں نے ملزم کو سرِعام آگ میں جلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں پیش آیا جہاں شفیق نامی شخص نے ہمسائے کے گھر کی ڈیڑھ سالہ بچی کو اغو ا کر لیااور ویرانے میں لے جا کر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا یا۔

تاہم بچی کے رونے کی آواز سن کر لوگ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کی حوالے کر دیا۔ بچی کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ماں کا کہنا ہے کہ ہماری بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ملزم کو ہمارے حوالے کرو اسکوسرعام آگ لگانی ہے۔

متعلقہ عنوان :