کینیڈین سٹار یوجینی بوچارڈ کا ٹینس ایسوسی ایشن کیخلاف قانونی جنگ کا آغاز

جمعرات 15 اکتوبر 2015 12:21

کینیڈین سٹار یوجینی بوچارڈ کا ٹینس ایسوسی ایشن کیخلاف قانونی جنگ کا ..

نیو یارک (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار15اکتوبر۔2015ء ) کینیڈین ٹینس سٹار یوجینی بوچارڈ نے یو ایس ٹینس ایسوسی ایشن کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

2014ء کی ومبلڈن فائنلسٹ اور سابقہ نمبر فائیو کینیڈین ٹینس سٹار بوچارڈ گزشتہ ماہ نیو یارک میں یو ایس اوپن ٹینس کے دوران فزیو تھراپی روم کے باہر سلپ ہو گئیں تھیں جس کی وجہ سے ان کے سر پر شدید چوٹ آئی جس کے بعد وہ نہ صرف یو ایس اوپن سے دستبردار ہوئیں بلکہ جاپان اور چین میں ہونے والے ٹورنامنٹس میں بھی نہ کھیل سکیں ۔

21 سالہ بوچارڈ نے بروکلین ڈسٹرکٹ کورٹ میں مالی دعوی دائر کیا ہےجس میں موقف اختیار کیا کہ وہ یو ایس ٹینس ایسوسی ایشن کی غفلت کی وجہ سے فرش پر سلپ ہوئیں جس کی وجہ سے ان کی رینکنگ 13 پر چلی گئی اور انہیں شدید مالی نقصان ہوا ہے ۔