بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد 18 سے28 اکتوبر تک روزانہ 5 گھنٹے بند رہے گا،ترجمان پی آئی اے

جمعرات 15 اکتوبر 2015 12:23

بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد 18 سے28 اکتوبر تک روزانہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء) بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد 18 سے28 اکتوبر تک روزانہ 5 گھنٹے بند رہے گا ،جمعرات کے روز پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 18 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک ائیر پورٹ روزانہ5 گھنٹے بند رہے گا ،سول ایوی ایشن نے تمام نجی ائیر لائنز کو اس حوالے سے باقاعدہ آگاہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ رن وے پر کارپیٹنگ کام جاری ہے اس لئے پی آئی اے حکام نے دس دنوں کیلئے روزانہ پانچ گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،ترجمان کے مطابقدوپہرایک بجے سے لیکر شام6 بجے تک ائیر پورٹ بند رہے گا،پروازوں میں شیڈول میں تبدیلی کے حوالے سے مسافروں کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا جائیگا، مسافروں کو ہدایت کی گئی کہ فضائی سفر کیلئے ٹکٹ خریدتے وقت پی آئی اے بندش کے حوالے سے معلومات ضرورحاصل کریں جبکہ ائیر پورٹ آنے سے قبل کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے پی آئی اے سینٹرنمبر 111786786 سے معلومات حاصل کی جا سکتیں ہیں۔