پاکستان اور سری لنکا کی انڈر19 ٹیمیں پہلے یوتھ ون ڈے میں کل آمنے سامنے ہوں گی

جمعرات 15 اکتوبر 2015 12:37

پاکستان اور سری لنکا کی انڈر19 ٹیمیں پہلے یوتھ ون ڈے میں کل آمنے سامنے ..

کولمبو ۔15 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ یوتھ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستانی انڈر 19 ٹیم ان دنوں سری لنکا میں موجود ہے جہاں پر وہ میزبان ملک کی انڈر 19 ٹیم کے خلاف سیریز کھیلنے میں مصروف ہے، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز برابری پر ختم ہوئی تھی، دونوں میچز ڈرا ہوئے تھے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان یوتھ ون ڈے سیریز کا آغاز آج جمعہ سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 19 اکتوبر، تیسرا میچ 21 اکتوبر، چوتھا میچ 23 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ 25 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔