اپنے نازک کندھوں پر بیمار ماں‌کی ذمہ داری اُٹھائے 3 سالہ بچی نے پوری دنیا کو حیران کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 اکتوبر 2015 12:59

اپنے نازک کندھوں پر بیمار ماں‌کی ذمہ داری اُٹھائے 3 سالہ بچی نے پوری ..

چین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15اکتوبر 2015 ء) : انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو جہاں حیرانی میں مبتلا کیا ہے وہیں اپنے نازک کندھوں پر بیمار ماں کی ذمہ داری اُٹھائے محض تین سالہ بچی کے حوصلے اورطاقت کی بھی داد دی ہے. کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو ویڈیو دیکھتے ہی ننھی سی جان کی جانب سے ماں کی خدمت کیے جانے کے عزم کو سراہتے ہوئے اشک بھی بہائے.

تفصیلات کے مطابق ہینان صوبے کی رہائشی 3 سالہ قیانقین نے لاکھوں دلوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے. رواں سال ستمبر میں 3 سالہ قیانقین کی ماں وانگ ہیوزین ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ہڈیوں کے فریکچرز سمیت متعدد چوٹوں سے سبب بستر سے جا لگی.

(جاری ہے)

وانگ ہیوزین کو ٹکر کے مارنے کے فوری بعد ہی بد قسمتی سے ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا.

علاج معالجے کے لیے پیسے نہ ہونے کی حقیقت نے بھی وانگ کو پریشانی میں مبتلا کر دیا. وانگ کچھ عرصہ قبل ہی اپنے خاوند سے طلاق لے چُکی تھی جس کے باعث سابق شوہر سے بھی کوئی رابطہ نہیں رہا تھا اور نہ ہی کسی اور سے مدد کی کوئی اُمید تھی. انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی وانگ اور اس کی تین سالہ بیٹی قیانقین کی ویڈیو میں 3 سالہ قیانقین کے نازک کاندھوں پر ماں کی ذمہ داری اُٹھانےا ور اسے بخوبی نبھانے کے کچھ مناظر دیکھے گئے جس میں قیانقین نے اپنا اکلوتا جوڑا پہن رکھا ہے اور وہ ماں کے آنسو صاف کرنے ، کھانا دینے سمیت ماں کا پورا خیال رکھتی ہے.

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ تین سال کی ننھی جان کو اتنی ذمہ داریاں نبھاتا دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے جبکہ ایک خاتون کا کہنا تھا کہ میری تین سالہ بیٹی اپنے والدین کے ہوتے ہوئے ٹھیک سے کھا بھی نہیں سکتی جبکہ قیانقین اپنی ماں کی ذمہ داری اپنے ننھے کاندھوں پر اُٹھائے ہوئے ہے. اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی وانگ کو 6 ہزار یوان کا عطیہ بھی موصول ہوا جس پر وانگ نے ویڈیو شائع کرنے والے اخبار کے توسط سے عطیہ کرنے والے لوگوں کو شکریہ بھی ادا کیا. جبکہ مقامی پولیس کے مطابق وانگ کو اس حالت میں پہنچانے والے ڈرائیور کی تلاش تاحال جاری ہے اور متوقع طور پر اسے جلد ہی گرفتار بھی کر لیا جائے گا.

ماں کی خدمت کرنے والی ۳ سالہ بچی

متعلقہ عنوان :