سائمن ٹوفل نے آئی سی سی امپائرز پرفارمنس اور ٹریننگ منیجر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

جمعرات 15 اکتوبر 2015 13:30

سائمن ٹوفل نے آئی سی سی امپائرز پرفارمنس اور ٹریننگ منیجر کے عہدے سے ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء) سابق آسٹریلین امپائرسائمن ٹوفل نے انٹرنیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )امپائرز پرفارمنس اور ٹریننگ منیجر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ ایک اور بہترین امپائر سے محروم ہوگئی۔ آسٹریلیا کے سائمن ٹوفل نے آئی سی سی امپائرز پرفارمنس اور ٹریننگ منیجر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے سائمن ٹوفل کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متبادل ملنے کے بعد سائمن ٹوفل ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔نئے امپائرز کے لیے رول ماڈل سمجھے جانے والے سائمن ٹوفل نے 2004 سے 2008 تک لگاتار پانچ سال آئی سی سی بیسٹ امپائر کا ایوارڈ جیتا۔پاکستان کے علیم ڈار نے آکر ان کی پرفکیشنسٹ کو چیلنج کیا اور لگاتار تین مرتبہ امپائر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیتا۔سائمن ٹوفل نے 2012 میں فیلڈ امپائرنگ کو خیر آباد کہا اور اس کے بعد انھوں نے آئی سی سی امپائرز پرفارمنس اور ٹریننگ منیجر کا عہدہ سنبھالا۔