مصباح الحق یاسر شاہ کامتبادل لیگ سپنر نہ ملنے پر سلیکٹرز سے نالاں

جمعرات 15 اکتوبر 2015 13:30

مصباح الحق یاسر شاہ کامتبادل لیگ سپنر نہ ملنے پر سلیکٹرز سے نالاں

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء) قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے کہ سلیکٹرز نے انجری کے شکار لیگ سپنر یاسر شاہ کے متبادل کیلئے کوئی اور لیگ سپن باوٴلر سکواڈ میں شامل نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ دو فاسٹ باوٴلرز کے ساتھ دو سپن باوٴلرز کو کھلانے کے حق میں تھے لیکن یاسر شاہ کی عدم موجودگی میں انہیں مجبوری کے عالم میں تین رکنی پیس اٹیک میں عمران خان کو شامل کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر پاکستان کے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر کے سولہویں کھلاڑی کی جگہ بائیں ہاتھ کے سپنر ظفر گوہر یا محمد اصغر کو شامل کیا جانا تھا لیکن اس کے بجائے سلیکشن کمیٹی نے شعیب ملک کو منتخب کر لیا۔ یاسر شاہ کی انجری کے بعد ظفر گوہر کی بروقت دستیابی میں ناکامی کو مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی کی بدانتظامی قرار دیا ہے۔