Live Updates

فیصل آباد : وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ن لیگ کا بیڑا غرق کر رہے ہیں، شہباز شریف نے اگر نا اہل ایم پیز سے ہی پارٹی چلانی ہے تو ہم استعفے دے دیتے ہیں۔ چودھری شیر علی وزیر اعلی پنجاب پر بھڑک اُٹھے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 اکتوبر 2015 13:42

فیصل آباد : وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ن لیگ کا بیڑا غرق کر ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 اکتوبر 2015 ء) : فیصل آباد میں ن لیگ کے رہنما آمنے سامنے آ گئے ہیں. میڈیا سے بات کرتے ہوئےچودھری شیر علی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف پر بھڑک اُٹھے . ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف لاہور نہیں سنبھال سکتے، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کے لیے ٹکٹیں دینے کا اختیار نا اہل لوگوں کو دے کر زیادتی کی، ہمارے 75 کارکنان کو ٹکٹیں نہیں دی گئیں.

چودھری شیر علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب رانا ثنا اللہ سے ذلیل نہ کروائیں، اگر استعفی چاہئیے تو عابد شیر علی تیار ہے، انہوں نے کہا کہ گھیراؤ عورتوں کا کام ہے میں مردوں والا کر کے دکھاؤں گا، چودھری شیر علی نے دعویٰ کیا کہ میں پرانے ن لیگیوں کی جنگ لڑ رہا ہوں ، رانا ثنا اللہ ہر مرتبہ کلر اختر کو لے آتے ہیں، چودھری شیر علی نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں شیر کی دم اور کان کاٹ دوں گا کیونکہ یہجعلی شیر ہیں، ٹوکرے کے نیچے سے چوچے نکل گئے تو برا حال ہو جائے گا، رانا ثنا اللہ خود کو فیصل آباد کے چیف منسٹر ہیں، انتظامیہ اور افسران رانا ثنا اللہ سے ڈر رہے ہی اگر میں نے جھنڈی لہرا دی تو رانا ثنا اللہ کو لاہور ہی میں رہنا پڑ جائے گا.

انہوں نے این اے 122 کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر کہا کہ ایاز صادق کا محض 220 ووٹوں سے جیتنا شرمناک ہے، اگر نا اہل افراد سے ہی پارٹی چلانی ہے تو ہم استعفے دید یتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب نےشیخ اعجاز اور الیاس انصاری جیسے افراد سے پارٹی چلا رکھی ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں رانا ثنا اللہ کے خلاف جلد بیس افراد کے قتل کا ثبوت دوں گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نا اہل افراد کو اختیارات دے کر ن لیگ کا بیڑا غرق کر رہے ہیں
.

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات