سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 101ہوگئی

جمعرات 15 اکتوبر 2015 13:56

سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 101ہوگئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء) سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 101ہوگئی ‘ مزید پندرہ شہید پاکستانی حجاج کی شناخت کے بعد منی قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور نے ویب سائٹ پر تازہ ترین تفصیلات جاری کردیں سانحہ منی سے متعلق تازہ ترین تفصیلات کے مطابق شہید ہونے والے پاکستانی حجاج کرام کی تعداد101ہوگئی۔

(جاری ہے)

شناخت ہونے والے مزید پندرہ شہدا کی تدفین کردی گئی ۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق شناخت ہونے والے حجاج میں مکران کی عائشہ ندیم،جھنگ کے سراج الدین سراج ،کراچی کے یامین ،تاج مینا،بخت جان میر،میرزمان کاظم اورعبدالغنی ،اسکردو کے غلام محمد مہدی اور عبدالرحیم ،،گجرات کے اصغر علی اور خالدہ بیگم ،میرپورکی سیدہ نرجس شہناز،اپردیرکی طاہرہ اوربنوں کی حسنہ کی تدفین کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :