وزیر اعظم نوا زشریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی اپنے والد کے ہمراہ 22 اکتوبر سے امریکہ کا دورہ کریں گی

مریم نوا ز کو دورہ امریکہ کی دعوت امریکی خاتون اول مشعل اوبامہ نے دی تھی

جمعرات 15 اکتوبر 2015 14:24

وزیر اعظم نوا زشریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی اپنے والد کے ہمراہ 22 اکتوبر ..

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء ) وزیر اعظم نوا زشریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی اپنے والد کے ہمراہ 22 اکتوبر سے امریکہ کا دورہ کریں گی۔ انہیں دورہ امریکہ کی دعوت امریکی خاتون اول مشعل اوبامہ نے دی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف 22 اکتوبر سے امریکہ کا 5 روزہ دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ہمراہ ان کے مشیران بھی ہوں گے جبکہ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف بھی اپنے والد کے ہمراہ امریکہ کے دورہ پر جائیں گی۔ انہیں دورہ امریکہ کی دعوت امریکی صدر بارک اوبامہ کی اہلیہ مشل اوبامہ نے دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :