پاک ، انگلینڈ سیریز کیلئے غیر ملکی سپورٹس چینل نے مزاحیہ قسم کا اشتہار ترتیب دیدیا

جمعرات 15 اکتوبر 2015 15:00

پاک ، انگلینڈ سیریز کیلئے غیر ملکی سپورٹس چینل نے مزاحیہ قسم کا اشتہار ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار15اکتوبر۔2015ء )پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ ٹیسٹ سیریز کے لیے غیر ملکی سپورٹس چینل نے مزاحیہ قسم کا اشتہار ترتیب دیا ہے ۔ اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ ایک جہاز میں ایک برطانوی ،زمبابوین اور پاکستانی کرکٹر سفر کررہے ہوتے ہیں، اس دوران زمبابوین کھلاڑی کہتا ہے کہ ’ ہم اتنے مہمان نواز ہیں کہ جب کوئی مہمان ہمارے گھر آتا ہے تو ہم اس کے آگے اپنا سارا کھانا رکھ دیتے ہیں ‘۔

(جاری ہے)

برطانوی کرکٹر اس کے جواب میں کہتا ہے کہ ’ ہم اتنے مہمان نواز ہیں کہ جب کوئی مہمان ہمارے گھر آتاہے تو ہم اپنا ذاتی بیڈ روم بھی اس کے لیے خالی کر دیتے ہیں ۔ آخر میں پاکستانی کھلاڑی ان دونوں کی باتوں کا جواب دیتے ہوئے کہتا ہے کہ ’ہم اتنے مہمان نواز ہیں کہ اگر کوئی ہمارے گھر نہ آنا چاہے تو ہم اس کی یونہی بلا کر خاطر تواضع کر تے ہیں ‘۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم اس وقت 3ٹیسٹ ،4ون ڈے اور 2ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہے جہاں آخری مرتبہ 2012ء میں اسے 3-0کی وائٹ واش شکست کا سامنا کر نا پڑا تھا ۔