ڈہرکی، مزدورکے گھرکوآگ لگ گئی ،معصوم بچہ جل کرہلاک

جمعرات 15 اکتوبر 2015 15:36

ڈہرکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء)ڈہرکی کے قریب مزدورکے گھرکوآگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں معصوم بچہ جل کرہلاک۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کے قریب گا‘وں بہادرشاہ میں مزدور میھرالدین سولنگی کے گھرکوآگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں ڈیڑھ سالہ معصوم بچہ سکندرسولنگی جل کرہلاک ہوگیا اورگھرمیں پڑی گندم اوردیگرسامان بھی جل کرراکھ ہوگیامزدوربے یارومدگارکھلے آسمان تلے رہنے پرمجبورانتظامیہ اورمنتخب نمائندوں نے کوئی مددنہ کی آگ لگنے سلسلہ میں گاؤں والوں نے بتایا ہے کہ بچوں نے کھیل کھیل میں ماچس کی تیلی جلائی تودیکھتے ہی دیکھتے پورے گھرکوآگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا متاثرہ خاندان چندروزقبل مزدوری کرنے کی خاطرکشمورسے آکر مذکورہ گاؤں میں رہائش پزیرتھے۔