ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے باعث ساؤتھ ایشین گیمز کا شیڈول تبدیل

جمعرات 15 اکتوبر 2015 15:50

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے باعث ساؤتھ ایشین گیمز کا شیڈول تبدیل

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار15اکتوبر۔2015ء ) بھارت میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز کا شیڈول پھر تبدیل ہو گیا ، ٹی 20 ورلڈ کپ کے باعث مزید تبدیلی کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ساؤتھ ایشین گیمز کا ایونٹ بھارتی شہر گوہاٹی میں آئندہ سال 10 جنوری سے شروع ہونا تھا جو اب 14 فروری کو کھیلا جائے گا اور21 فروری تک جاری رہے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کے باعث ساؤتھ ایشین گیمز کا یہ شیڈول بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے ، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن 31 اکتوبر کو حکومت سے اس معاملے پر بات کریں گے ۔ ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی دستہ بھی شرکت کرے گا ۔