لاہور : وزیر بنے پھرتے ہیں کام کرنا نہیں‌آتا۔ ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود پر برس پڑے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 اکتوبر 2015 16:42

لاہور : وزیر بنے پھرتے ہیں کام کرنا نہیں‌آتا۔ ترجمان پنجاب حکومت زعیم ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 اکتوبر 2015 ء) : مسلم لیگ ن میں اندرونی اختلافات شدت پکڑتے دکھائی دے رہے ہیں.

(جاری ہے)

کہیں وفاقی وزرا خواجہ آصف اور چودھری نثار کی نہیں بنتی تو کہیں چودھری شیر علی نے صوبای وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو بھی نہ بخش اور اب ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود پر برس پڑے . پنجاب کے اسکولوں کے احوال اور سہولیات کے فقدان پر صوبائی وزیر کا موقف لینے کے لیے جب فون کیا گیا تو ان سے رابطہ نہ ہو سکا جس پر ترجمان پنجاب حکومت سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں کام کرنا نہیں آتا اور وزیر بنے پھرتے ہیں. انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی سنیں: