کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے اپوزیشن لیڈر بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 اکتوبر 2015 17:19

کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے اپوزیشن لیڈر بننے کی خواہش کا اظہار ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 اکتوبر 2015 ء) : سابق صدر آصف علی زرداری نے اپوزیشن لیڈر بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے . تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں پیپلز پارٹی رہنماؤں کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سابق صدر نے اپنی اس انوکھی خواہش کا اظاہر کر دیا. ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے دبئی میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی کو مضبوط کیے جانے کی حکمتٍ عملی پر بھی غور کیا گیا.

(جاری ہے)

اجلاس میں منصوبہ پیش کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کو رحیم یار خان سے انتخاب لڑوا کر خورشید شاہ کی جگہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنایا جائے جس پر سابق صدر نے اپنی خواہش سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر ان کو بنا دیا جائے. زرداری کی اس خواہش نے تمام پارٹی رہنماؤں کو حیران کر دیا . بعد ازاں آصف علی زرداری کو سمجھایا گیا کہ آپ سابق صدر رہ چُکے ہیں لہٰذا اپوزیشن لیڈر بننا مناسب نہیں.