سانگھڑمیں جرائم کی دنیا کا بے تاج بادشاہ اور بد نام زمانہ ڈاکوشاہومری گرفتار

گرفتار دونوں ڈاکو چوری ڈکیتی رہزنی پولیس مقا بلے اور دیگر سنگین نو عیت کے 50 مقدمات میں مطلوب تھے ،ایس ایس پی

جمعرات 15 اکتوبر 2015 17:47

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء) سانگھڑ میں پولیس مقابلے کے بعد بدنام ڈاکو شاہو سمیت 2ڈاکوؤں کوزخمی حا لت میں گرفتار کر لیاہے۔ ایس ایس پی سانگھڑ عبدالسلام شیخ نے بتایا کہ معمول کے مطابق سانگھڑ پولیس کی مو بائل گشت پر ما مور تھی کہ نواب شاہ با ئی پاس بمقام سم نا لہ کے قریب تین مسلح ڈاکو شا ہ محمد عرف شا ھو مری ،کرم مری اور غلام محمد مری واردات کے لئے بیٹھے تھے اچا نک پولیس کو دیکھ کر ڈاکو ؤ ں نے پولیس پر فا ئرنگ شروع کر دی جوابی فا ئرنگ میں شاھو مری اور کرم مری ٹا نگ میں گو لی لگنے سے ذخمی حالت میں گرفتار ہو گئے جب کے غلام محمد مری فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جا ری ہے ڈاکو ؤں کے قبضے سے دو ٹی ٹی پسٹل اور گو لیا ں بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ دو نوں گرفتارملزمان پچاس سے زائد چوری ،ڈکیتی ،رہزنی ،لوٹ مار اور دیگرواداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے جب کے بعض مقدمات میں ملزمان کو عدالت سے اشتہاری بھی قرار دیا چکا ہے ملزم شاہ محمد مری کے لئے حکومت سندھ کو پانچ لاکھ روپے انعام کی درخواست کی گئی تھی ۔ایس ایس پی سانگھڑ نے مزید کہا کہ سانگھڑ پولیس کی جا نب سے جرا ئم پیشہ افراد کے خلا ف خصو صی کریک ڈاؤ ن جا ری ہے اور یہ مہم آخری ملزم کی گر فتاری تک جا ری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :