پہلا ٹیسٹ ، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 484رنز بنا کر آؤٹ ، ویسٹ انڈیز نے 2وکٹوں کے نقصان پر66رنز بنا لئے

جمعرات 15 اکتوبر 2015 19:00

پہلا ٹیسٹ ، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 484رنز بنا کر آؤٹ ، ویسٹ انڈیز ..

گال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء )سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 484رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔سری لنکا کی جانب سے کرونارتنے 186،دنیش چندیمل 151، اینجلو میتھیوز 48 اور کوشال پر یرا23رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے سپنر دیویندرا بشو 4،جیروم ٹیلر 2،روچ ،ہولڈر ،سیموئلز اور گبریل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 2وکٹوں کے نقصان پر66رنز بنا لئے،بریتھ ویٹ 19اور ہوپ 23رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،سری لنکا کی جانب سے رنگنا ہیراتھ نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ویسٹ انڈیز کو سری لنکا کا پہلی اننگز کا سکور 484رنز پورا کر نے کیلئے مزید418رنز درکار ہیں اور اسکی8وکٹیں باقی ہیں،۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گال کر کٹ سٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے اپنے پہلے دن کے سکور 2وکٹوں کے نقصان پر 250رنز اننگز کا آغاز کیا تو کرونارتنے اور دنیش چندیمل نے تیسری وکٹ کیلئے 238رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کا سکور 339رنز تک پہنچا دیا۔

سری لنکا کی تیسری وکٹ 339رنز پر گری جب کرونارتنے 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔سری لنکا کی چوتھی وکٹ 425 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب دنیش چندیمل 151رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،جس کے بعد کوئی بھی سری لنکن بلے باز کریز پر جم کے نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 484رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،سری وردنے ایک ، دھیکا پر ساد 13،ہیراتھ صفر ،پردیپ صفررنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سپنر دیویندرا بشو 4،جیروم ٹیلر 2،روچ ،ہولڈر ،سیموئلز اور گبریل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 2وکٹوں کے نقصان پر 66رنز بنا لئے، بریتھ ویٹ 19اور ہوپ 23رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،سری لنکا کی جانب سے رنگنا ہیراتھ نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ویسٹ انڈیز کو سری لنکا کا پہلی اننگز کا سکور 484رنز پورا کر نے کیلئے مزید 418رنز درکار ہیں اور اسکی8وکٹیں باقی ہیں