حکومت نے موبائل کارڈز پر” متوقع ٹیکس “ کی تجویز مسترد کر دی

250 روپے یا اس سے زیادہ مالیت والے موبائل فون کارڈز پر7روپے ٹیکس کی تجویر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے دی تھی

جمعرات 15 اکتوبر 2015 19:57

حکومت نے موبائل کارڈز پر” متوقع ٹیکس “ کی تجویز مسترد کر دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء) موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں اور پی ٹی اے سے مشاورت کے بعد آئی ٹی منسٹری نے 250 روپے یا اس سے زیادہ مالیت والے موبائل فون کارڈز پر” نیا ٹیکس“ لگانے کی تجویر وفاقی وزارت خزانہ کو دی تھی جو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے مسترد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بائیو میٹرک تصدیق کیلئے صارف سے فیس لی جائے گی جو ہر نئی سم پر لاگو ہوگی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹیکس عید الضحیٰ کے بعد لگائے جانے کا امکان تھا تاہم سینئر وفاقی وزرا نے حکومت کو مشورہ دیا کہ حکومت مخالف لابی مسائل پیدا کر سکتی ہے یاد رہے کہ آئی ٹی منسٹری و پی ٹی اے کی جانب سے سفارش کی گئی تھی کہ موبائل فون کارڈ پر نیا ٹیکس جو تقریبا7روپے بتایا جا رہا ہے لاگو کر دیا جائے

متعلقہ عنوان :