چئیرمین سلیکشن کمیٹی کی محمد عامر کو رویہ بہتر بنانے کی ہدایت

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 اکتوبر 2015 20:06

چئیرمین سلیکشن کمیٹی کی محمد عامر کو رویہ بہتر بنانے کی ہدایت

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.15اکتوبر 2015 ء) چئیرمین سلیکشن کمیٹی نے محمد عامر کو رویہ بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی ختم ہونے کے بعد نوجوان گیند باز محمد عامر ڈومیسٹک کرکٹ میں باقائدگی سے حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گزشتہ دنوں محمد عامر کا ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران فیصل اقبال سے جھگڑا ہوگیا تھا جس کے بعد انہیں میچ فیس کا 50 فیصد جرمانی عائد کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے اب قومی سلیکشن کمیٹی کے چئیرمین نے محمد عامر کو اپنا رویہ بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ محمد عامر کو بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے ان کا رویہ 6 ماہ تک مانیٹر کیا جائے گا۔