چھٹی عامر کیبلزٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ چمپئن شپ

پنجاب کاٹیج نے ٹیکسٹائل ٹائیگرز کو 30 رنز سے ہراکر اپ سیٹ کر دیا

جمعرات 15 اکتوبر 2015 21:56

چھٹی عامر کیبلزٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ چمپئن شپ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء ) عامر کیبلز کے زیر اہتمام چھٹی عامر کیبلز ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر جاری ہیں۔ پنجاب کاٹیج نے ٹیکسٹائل ٹائیگرز کو 30 رنز سے ہراکر اپ سیٹ کر دیا جبکہ آشیانہ بوائز نے شاہ جمال گرین کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ پنجاب کاٹیج نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔

ٹی وی سٹار امیر علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 ، غلام مرتضیٰ 35، محمد نصیر 19اور محمد نوید نے 52 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ ٹیکسٹائل ٹائیگرز کی طرف سے خالد حبیب نے 2/40، سعید خان 1/23 اور ادریس مغل نے 1/52 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ٹیکسٹائل ٹائیگرز مقرر کردہ 18 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 157 رنز بناسکی۔

(جاری ہے)

نعیم اعظم نے 48، رضوان نثار 33، مجاہد جمشید 27 اور انجم عدنان نے 18 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

پنجاب کاٹیج کی طرف سے امیر علی نے 2/15، غلام مرتضیٰ 1/13 اور محمد نوید نے 1/46 وکٹ حاصل کیں۔ ولید یعقوب، صغیر احمد امپائر جبکہ وقار احمد سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی رضوان نثار نے امیر علی کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ دوسرے میچ میں شاہ جمال گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرر کردہ 17 اوورز میں 7کھلاڑیوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

عظیم اسلم نے 26، سلمان خالد 26، محمد اتفاق 22 اور محمد سہیل نے 20 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ آشیانہ بوائز کی طرف سے سلیم بٹ نے 2/27، خالد محمود 1/14، عامر رضوان 1/20، زبیر بٹ 1/21 اور عمران سلطان نے 1/45 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں آشیانہ بوائز نے 15 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا۔ شفقت تنویر بٹ نے 31، زبیر ادریس 27، عامر ریاض 55 رنز ناٹ آؤٹ اور محمد عامر نے 18 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ شاہ جمال گرین کی طرف سے شہزاد خان نے 2/29 اور عظیم اسلم نے 1/22 وکٹ حاصل کیں۔ حسن محمود اور صغیر احمد امپائر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی صدر ویسٹ زون سردار نوشاد احمد نے عامر ریاض کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :