معروف صحافی و تجزیہ نگار افتخار احمد نے دنیا نیوز چینل کو خیرآباد کہہ دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 اکتوبر 2015 22:33

معروف صحافی و تجزیہ نگار افتخار احمد نے دنیا نیوز چینل کو خیرآباد کہہ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.15اکتوبر 2015 ء) معروف صحافی و تجزیہ نگار افتخار احمد نے دنیا نیوز چینل کو خیرآباد کہہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل دنیو نیوز سے منسلق معروف صحافی و تجزیہ نگار افتخار احمد نے ادارے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

افتخار احمد نے تین ماہ قبل بول ٹی وی چینل چھوڑ کر دنیا نیوز میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم اب انہوں نے دنیا نیوز کو بھی خیرآباد کہہ دیا ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقے این اے 122 کے ضمنی الیکشن کی کوریج کے دوران چینل انتظامیہ سے پیدا ہونے والے اختلافات کے باعث علیحدگی اختیار کی ہے۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوا کہ افتکار احمد کس ادارے میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔

متعلقہ عنوان :