پاکستانی ویٹ لفٹرزنے بھارتی سر زمین پر پاکستان کا نام روشن کر دیا

جمعرات 15 اکتوبر 2015 22:47

پاکستانی ویٹ لفٹرزنے بھارتی سر زمین پر پاکستان کا نام روشن کر دیا

پونے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء) کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ویٹ لفٹرزکی شاندار کارکردگی،نوح دستگیر بٹ نے چیمپیئن شپ میں دو گولڈ اورایک برونز میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی،پونے میں جاری کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے سترہ سالہ نوجوان ویٹ لفٹرنوح دستگیر بٹ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا،ایک سو پانچ کے جی کیٹگری میں نوح دستگیر بٹ نے یوتھ اورجونیئرایونٹ میں گولڈ میڈلز جبکہ اوپن ویٹ میں برونزمیڈل اپنے نام کیا، نوجوان ویٹ لفٹر نے مجموعی طور پرتین سوستاون کے جی وزن اٹھایا، وہ تین کیٹگریزمیں میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں،ایونٹ میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد پانچ ہوگئی، اس سے قبل محمد ثاقب ستترکلوگرام کیٹگری میں سونے اورعثمان امجد چورانوے کلوگرام کیٹگری میں چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :