ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی تنظیم آر ایس ایس کو امریکہ میں دنیا کی خطرناک ترین دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 اکتوبر 2015 22:53

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی تنظیم آر ایس ایس کو امریکہ میں دنیا ..
واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.15اکتوبر 2015 ء) ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی تنظیم آر ایس ایس کو امریکہ میں دنیا کی خطرناک ترین دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک امریکی کمپنی ٹیررازم واچ اینڈ وارننگ کی جانب سے بھارت کی آر ایس ایس کو دنیا کی خطرناک ترین دہشت گردی تنظیم قرار دیا گیا ہے۔ ٹیررازم واچ اینڈ وارننگ دنیا بھر میں کام کررہی دہشت گرد تنظیموں کی معلومات اکٹھا کر کے امریکہ حکومت کو فراہم کرتی ہے۔ آر ایس ایس بھارت میں ہندو کی انتہا پسند تنظیم کے حوالے سے مشہور ہے جس کا تعلق بھارت کی موجودہ حکمران جماعت بی جے پی سے ہے۔ موجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا تعلق بھی اسی تنظیم سے ہے۔