پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے‘پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے مگرمقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماؤں کے بغیر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ‘پاک بھارت مذاکراتی عمل ایک سال سے تعطل کا شکار ہے،اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کااقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی امن کمیٹی سے خطاب

جمعرات 15 اکتوبر 2015 23:52

پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے‘پاکستان بھارت کے ساتھ ..

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15اکتوبر۔2015ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے‘پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماؤں کے بغیر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ‘پاک بھارت مذاکراتی عمل ایک سال سے تعطل کا شکار ہے۔

وہ جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی امن کمیٹی سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو بھر پور طریقے سے اٹھا یا۔

(جاری ہے)

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادں کے تحت حل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن مسئلہ کشمیر پر حریت رہنماؤں کے بغیر مذاکرات نہیں ہو سکتے کیو نکہ ا س معاملے کو کشمیر ی عوام کی امنگوں کی تحت حل کرنا ضروری ہے۔

بھارت کو پاکستان کے چار نکاتی ایجنڈے کا مثبت جواب دینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کے خلاف سب سے بڑی کاروائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطین میں امن کی تمام کوششوں کو سبو تاژ کررہا ہے۔