بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پرسوں ہو گا

جمعہ 16 اکتوبر 2015 12:54

بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پرسوں ہو گا

ممبئی ۔ 16 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس اتوار کو ممبئی میں ہو گا، یہ جگموہن ڈالمیا کی وفات کے بعد ورکنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہے جس میں آئی پی ایل فرنچائزز چنائی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کی معطلی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں چنائی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کی معطلی، بورڈ کے سالانہ جنرل اجلاس کی تاریخ طے کرنا، کٹاک میں جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں شائقین کی ہنگامی آرائی، ویمن کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دینے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بنگلور سے کسی دوسرے شہر منتقل کرنے کے علاوہ دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :